top of page

WELCOME

Welcome visitors to your site with a short, engaging introduction. Double click to edit and add your own text.

  • Admin

Welcome

Updated: Jun 3

عزیز دوستو !


ادارہ اقبال اسٹڈیز حیدرآباد، مطالعہ اقبال کاایک معروضی فورم ہے۔ مطالعہ اقبال کے ضمن مین کئ رحجانات کارفرما رہےہیں ۔ ادارہ اقبال اسٹڈیز حیدرآباد ان تمام رحجانات کیساتھ مطالعہ اقبال کاایک مکمل ادارہ ہے۔ سنجیدہ و مخلصانہ غور و فکر کےبغیرعلم کا ارتقاء ممکن نہیں ہے، جسکی ہمیں شدید ضرورت ہے۔اسکے لئے خرد کی حکیمانہ نظر کیساتھ ساتھ عشق کی حدیث رندانہ سے باخبری چاہئے۔ یہاں بین شعبہ جاتی مفاہمت بھی درکار ہے (Inter department cooperation )۔ ادارہ اقبال اسٹڈیز حیدرآباد کی کوشش ہیکہ نئی نسل کو مطالعہ اقبال کیلئے راغب کرایا جائے، وہیں ایسے افراد تیار جو ہمارے دور کے تقاضوں کے پیش نظر اقبال کو سمجھ پائیں، اور فکر اقبال کی دانش نورانی و دانش برہانی کی امانت کا بار اٹھاسکیں۔

فکر اقبال کے بیشتر پہلو ایسے ہیں جو مطالعہ اور تحقیق کے متقاضی ہیں۔ اور پھرجدید ہندوستان میں فکر اقبال کی معنویت اور اہمیت کی وجہ سےمطالعہ اقبال اور تحقیق سے سے وابستہ جدید طریق کار کی بھی ضرورت ہے۔

ادارہ اقبال اسٹڈیز حیدرآباد اپنے محدود وسائل کیساتھ ان امور پر توجہ مرکوز کئے ہوے ہے۔ اور اس ضمن میں اقبالیات پر کام کرنے والی شخصیات اور اداروں سے تعاون چاہتی ہے۔ ان تمام امور جو پیش کئے گئے ہیں ان پر آپکی رائے ہمارے لئے قیمتی ثابت ہوگی۔ شکریہ


79 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page